مظفرگڑھ میں کرپٹ مافیا بے لگام۔۔۔۔

سرخی:
وزیراعلیٰ صاحبہ متوجہ ہوں — ضلع کونسل مظفرگڑھ کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے

متن:
کھاتے چور ہیں، نقصان ریاست اٹھاتی ہے۔ کھاتے یہ ہیں، بدنام ہوتی ہے سیاسی جماعت۔ مظفرگڑھ کی ضلع کونسل میں کرپشن کے انبار لگ چکے ہیں۔ ترقیاتی منصوبے فائلوں تک محدود، بل پاس بغیر پری آڈٹ، اور فنڈز کا بہاؤ مخصوص جیبوں تک محدود۔

ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار مافیا اور چند بااثر افسران نے ملی بھگت سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کے جعلی بلز، جعلی منصوبے، اور غیر قانونی ادائیگیاں کر کے خزانے کو نقصان پہنچایا۔ جو افسر سوال اٹھاتا ہے، اُس کا فوری تبادلہ کر دیا جاتا ہے۔ اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع ہوتے ہی فائلیں غائب، اور ذمہ دار افسران کو اوپر سے "سفارش” کی ڈھال مل جاتی ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ مظفرگڑھ کی ضلع کونسل کا مکمل آڈٹ کرایا جائے۔ شفاف تحقیقات ہوں اور مافیا کے سرپرستوں کو بے نقاب کیا جائے۔

اگر ایسے عناصر پر ہاتھ نہ ڈالا گیا تو کرپشن کا یہ ناسور مزید پھیلے گا، جس کا خمیازہ نہ صرف عوام بلکہ حکومت کو بھی بھگتنا پڑے گا۔۔۔۔۔

Leave a Reply