پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ،حتمی فیصلہ صدر زرداری کرینگے

پیپلزپارٹی کا آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں تحریک عدم اعتمادلانے پراتفاق ۔  بلاول بھٹو کی  زیرصدارت پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکی پارلیمانی پارٹی کااجلاس  ہوا۔

ذرائع  کے مطابق  تحریک عدم لانے سے متعلق حتمی فیصلہ صدرزرداری کی زیرصدارت اجلاس میں ہوگا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کو تحریک عدم اعتماد کےذریعے ہٹایا جائے گا۔  پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد سے قبل آزاد کشمیرمیں موجود سیاسی  جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبر گیم  پورے ہونے کا دعویٰ کیاہے ۔

Leave a Reply