سی سی ڈی نارووال کی کالجوں اور سکولوں کے سامنے بھونڈی کرنے والے جوانوں کو وارننگ۔۔۔

خبر دار

سی سی ڈی انچارج نارووال سرکل انسپکٹر عثمان باجوہ کا اعلان: گرلز اسکول ٹائم میں شرارت یا راستہ روکنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی

سی سی ڈی انچارج نارووال سرکل انسپکٹر عثمان باجوہ نے خبردار کیا ہے کہ گرلز اسکول ٹائمز کے دوران اسکول کے راستے میں کھڑے ہو کر لڑکیوں کو تنگ کرنے، راستہ روکنے یا شرارت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انسپکٹر عثمان باجوہ نے کہا کہ اس قسم کی حرکات ناقابل برداشت ہیں اور معاشرے کے مہذب اقدار کے خلاف ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے افراد کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے عوام، والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں کے تعلیمی ماحول کو محفوظ رکھنے کے لیے پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری دیں۔
انسپکٹر عثمان باجوہ سی سی ڈی انچارج سرکل نارووال
فون نمبر 03007143810
محمد امین اے ایس آئی
فون نمبر 03314920991

Leave a Reply