خوارج کی بڑی سازش ناکام ، شمالی وزیرستان تباہی سے بچ گیا، 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

خوارج کی بڑی سازش ناکام ، شمالی وزیرستان تباہی سے بچ گیا، 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ خود کش حملے کے لئے تیار کی گئی گاڑی تباہ کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں  سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کو دہشت گردی سے بچا لیا

سیکیورٹی فورسز کو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی جانب سے خودکش حملے کے لئے گاڑی تیار کرنے کی اطلاع ملی تھی ۔

خارجی دہشت گرد خودکش حملے کے لئے تیار کی گئی گاڑی سے دہشت گردی کی بڑی واردات کرنا چاہتے تھے۔  سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف موثر کارروائی کی۔

خودکش حملے کے لئے تیار کی گئی گاڑی تباہ کر دی گئی ۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز وفاقی ایپکس کمیٹی کے عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

Leave a Reply