بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ۔ ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز (TASL) نے اسرائیل کونئے ایف 16 طیاروں اوراپاچی ہیلی کاپٹرزکے اہم حصے فراہم کیے۔
انہی ایف 16 طیاروں اور ہیلی کاپٹرز سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی جاتی رہی ۔ یہ انکشاف ’’ سلام ‘‘کی 59 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کیا گیا۔
’’سلام‘‘ امریکی شہر نیو یارک میں قائم جنوبی ایشائی ادارہ ہے۔ جس نے غزہ نسل کشی میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹاٹا ہی ٹی ایس ایل اسرائیلی ایرواسپیس انڈسٹری کیلیے براک 8 میزائل سسٹم کاکمانڈ اینڈکنٹرول سسٹم بھی بناتا ہے۔
کمپنی کی گاڑیاں تیار کرنے والے جیگوار لینڈ روور گشت میں استعمال ہونے والے اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے بنیادی حصے تیار کرتی ہے۔
ٹاٹا گروپ نے غزہ میں نسل کشی کے لیے اسرائیلی ڈرون، گولہ بارود اور یہاں تک کہ اپنے مزدور بھی مہیا کیے۔ اس رپورٹ نے دنیا بھر ٹاٹا گروپ کے جنگی جنون عیاں کردیاہے۔
