الیکشن کا موسم

ایک امیدوار ووٹ مانگنے کے لیے ایک عمر رسیدہ شخص کے پاس گیا۔ اور ان کو ایک ہزار روپیہ پکڑواتے ہوئے کہا حاجی صاحب اس بار ووٹ مجھے دیں۔
حاجی صاحب نے کہا:
مجھے پیسے نہیں چاہیے ووٹ چاہیے تو ایک گدھا لا کر دیں۔ مجھے گدھے کی بہت ضرورت ہے۔ امیدوار گدھا ڈھونڈنے نکلا مگر کہیں بھی 20 ہزار سے کم قیمت پر کوئی گدھا نہیں ملا ۔ تو واپس آکر حاجی صاحب سے کہا:
مناسب قیمت پر گدھا نہیں ملا کم سے کم 20 ہزار کا ایک گدھا ہے اس لیے میں آپ کو گدھا نہیں دے سکتا۔
حاجی صاحب نے کہا:
بیٹے ووٹ مانگ کر شرمندہ مت کیجئے تمہاری نظر میں ووٹر گدھے سے بھی سستے ہیں ۔۔۔۔۔
ضمیر مرتا ہے اِحساس کی خاموشی ہے۔۔۔۔
یہ وہ موت ہے جس کی کوئی قبر نہیں ۔۔۔۔۔

Leave a Reply