Posted in

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر پاکستانی شوبز انڈسٹری غمزدہ

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر پاکستانی شوبز انڈسٹری غمزدہ

حق کے راستے پر کھڑے رہنے والے کبھی شکست نہیں کھاتے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے اسرائیل اور امریکی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ میشی خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہیں اور امت مسلمہ کے لیے دعاگو ہیں۔

اداکارہ نادیہ خان نے ایک نجی ٹی وی پروگرام کے دوران کہا کہ مسلم دنیا میں جاری کشیدگی تشویشناک ہے اور عالمی سطح پر امن کی ضرورت پہلے سے زیادہ اہم ہو گئی ہے۔

اداکار عقیل ملک نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ حق کے راستے پر کھڑے رہنے والے کبھی شکست نہیں کھاتے۔

اداکارہ مایا علی نے خامنہ ای کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عظیم رہنما اپنے نظریات اور کام کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

علاوہ ازیں دیگر شوبز شخصیات بلال عباس، مدیحہ رضوی، ایمن خان، منال خان، طلحہ چاہور، خاقان شاہنواز، ثناء جاوید اور یمنیٰ زیدی نے بھی تعزیتی پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

تاہم، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھی سوگ کی فضا چھا گئی ہے جبکہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے مشترکہ حملے کے بعد ایران کے جوابی حملے جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی حملے میں شہید ہوئے، انہیں ان کے دفتر میں نشانہ بنایا گیا۔ حکومت کی جانب سے ان کی شہادت پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور 7 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a Reply