جعفر ایکسپریس کا محافظ || گینگ مین امداد حسین کھوکھر شہید
ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن کے گینگ مین امداد حسین کھوکھر جس نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو بچانے کیلئے ریلوے ٹریک پر نصب بم نکالنے کی کوشش کے دوران دھماکے میں جام شہادت نوش کی۔جس کے نتیجے میں گھبرو جوان امداد کھوکھر چیتھڑوں میں تبدیل ہو گیا اگر وہ بم نہ نکالتا تو جعفر ایکسپریس جو چند لمحوں میں وہاں سے گزرنے والی تھی تباہی سے دوچار ہوتی جس سے سینکڑوں انسانی جانیں ضائع ہو سکتی تھیں
امداد کھوکھر کی بہنیں ماں اور بیوہ اس کا آخری دیدار بھی نہ کر سکے کیونکہ امداد کھوکھر تو چیتھڑوں میں تبدیل ہو کر ایک تھیلی میں سما گیا تھا۔
ونگ کمانڈر ایف سی 114 کرنل کمانڈنٹ رضوان طعیب نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ۔کب ہمارے سیاستدان اور بیوروکریٹ چھوٹے ملازمین اور غریب لوگوں کا سہارا بنیں گے بہادری کی ایک بڑی داستان رقم کرنے والے شہید امداد کھوکھر کو اس کی شجاعت اور بہادری پر سرکاری سطح پر شہید قرار دے کر ان کی بیوہ اور سوگوار خاندان کو معاوضہ فراہم کیا جائے صوبائی اور وفاقی حکومت کو اس محنت کش کے بہادری کا ہر صورت اعتراف کرنا پڑے گا۔
میں نے اپنا فرض پورا کیا اب آپ سب کی زمہ داری بنتی ہے کہ آپ لوگ آگے بڑھ کر اس ہیرو کی شہادت کو مزید اجاگر کریں یہی محب وطنی اور انسانیت ہے۔
