میرپورخاص: خاتون سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او تھانہ مہران معطل

میرپورخاص: پنجاب سے بچوں کی تلاش میں آئی خاتون عالیہ کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ مہران میر خادم تالپر پر جنسی زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن نے شکایت پر خاتون اور ایس ایچ او دونوں کا میڈیکل کرایا ہے۔

ایس ایس پی میرپورخاص نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مہران کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو طلاق کے بعد سابق شوہر نے بچے اپنے پاس رکھ لیے تھے، اور وہ بچوں کی کسٹڈی کے لیے متعدد بار میرپورخاص آ چکی ہے۔

Leave a Reply