حجرہ شاہ مقیم: 13 سالہ طالبعلم بازیاب، اغواء کار خاتون ٹیچر گرفتار۔۔۔۔۔۔
نوازش نگر سے اغواء ہونے والے 13 سالہ نویں جماعت کے طالب علم احسن کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسلام آباد سے بازیاب کروا لیا۔
ملزمہ عائشہ، جو ایک نجی اکیڈمی چلاتی تھی اور احسن کی ٹیچر تھی، کو گرفتار کر لیا گیا۔
احسن دو ہفتے قبل اچانک غائب ہوا، جس پر ابتدائی طور پر الٹا لڑکے پر ہی اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
تاہم پولیس نے تفتیش کے بعد حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر کے اصل کہانی بے نقاب کر دی۔
