استنبول مذاکرات ناکام ہوئے تو کھلی جنگ ہوگی ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھے ان میں امن نظر آیا تھا ۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذکرات کا دوسرا دور ترکیہ میں شروع ہوگیا۔ استنبول مذاکرات میں پاکستان کی طرف سے دو رُکنی وفد شریک ہے۔
افغانستان کے وفد کی قیادت نائب وزیر داخلہ رحمت اللہ مجیب کررہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بتا دیا کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو کھلی جنگ ہوگی۔ یہ بات انہوں نے سیالکوٹ میں اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
دوحہ میں مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے یہ بھی طے کیا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں فالو اپ اجلاس منعقد کریں گے ۔ تاکہ جنگ بندی کے نفاذ کی نگرانی اور تصدیق ممکن بنائی جا سکے۔
افغانستان کے وزیردفاع ملا محمد یعقوب نے خواجہ محمد آصف سے ملاقات کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
