قومی کرکٹر صہیب مقصود کی قیمتی گاڑی برآمد کر کے انکے حوالے کر دی گئی

ملتان: قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور کر کے ان کے حوالے کر دی گئی۔ کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی فراڈ اور دھوکہ دہی سے ان سے ہتھیا لی گئی تھی۔سی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر تھانہ گلگشت کی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی لاہور سے ریکور کر کے انکے حوالے کردی ۔گاڑی کی مالیت تقریباً ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے بتائی جارہی ھے۔: سی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت نے اپنی نفری کے ہمراہ لاہور میں ریڈ کر کے گاڑی کو ریکور کیا۔ قومی کرکٹر صہیب مقصود نے پولیس کی کارروائی اور تفتیش پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ کرکٹر صہیب مقصود نے گاڑی واپس ملنے پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹر ہمارا اہم اثاثہ ہیں ان سے کسی بھی قسم کی زیادتی یا دھوکہ دہی برداشت نہیں کی جاۓ گی۔

Leave a Reply