اس بار حج اخراجات کتنے ہونگے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ، پیکجز کا اعلان کر دیا گیا

اس  بار حج اخراجات کتنے ہونگے؟ تفصیلات سامنے آگئیں ۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پیکیجز کا اعلان کردیاگیا۔

وفاقی وزیرمذہبی امور نے خوشخبری دی ہے کہ حج 2025 کے حجاج کرام کو تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے کی بچت کی رقم واپس کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ادائیگی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

جاری تفصیلات کے مطابق  اس بار 40 روزہ لانگ حج پیکیج کے اخراجات 11 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

25 روزہ شارٹ حج پیکیج 12 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔ عازمین کو دوسری قسط ساڑھے 6 لاکھ روپے جمع کرانا ہوگی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے 25 فیصد حجاج (21,895) کو کوئی رقم واپس نہیں ملے گی۔

Leave a Reply