ڈیرہ غازی خان: چیک پوسٹ سخی سرور پولیس کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
کارروائی کے دوران سیبوں سے لوڈ ٹرکوں کی تلاشی کے نتیجے میں 104 عدد نان کسٹم پیڈ انورٹرز برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 72 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مذکورہ ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا۔