قصور () انسانیت سوز واقعہ!قادر آباد میں شادی کے انکار پر 2بچوں کی ماں40سالہ راحیلہ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا!
راحیلہ13سال قبل بیوہ ہوگئی تھی،شوہر کی وفات کے بعد راحیلہ نے دوسری شادی کی بجائے محنت مزدوری سے بچوں کے پیٹ پالنے کا فیصلہ کیاوہ ایک سکول میںآیا کی نوکری کرنے لگی،اسی پرائیوٹ سکول کے گارڈعبد اللہ کی گندی نظرراحیلہ پر پڑ گئی،عبداللہ راحیلہ کو نکاح کے لیے منانے لگا لیکن راحیلہ نہ مانی،سیکورٹی گارڈ مسلسل انکار سن کر آپے سے باہر ہوگیا،اس نے سکول کے اندر ہی راحیلہ کو چھر یوں کے وار کر کے ذ ب ح کر دیا، یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ عبد اللہ کی پہلے بھی دو بیویاں اور بچے ہیں ، وہ راحیلہ سے تیسری شادی کرنا چاہتا تھا۔
