شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید

راولپنڈی:  پاک فوج نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور کرم میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔مارے جانے والوں میں چار خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 24 اور 25 اکتوبر کو کرم اور شمالی وزیرستان میں بین الاقوامی سرحد کے پار دراندازی کی دو کوششوں کو ناکام بنایا۔

پیشہ ورانہ مہارت سے کی گئی کارروائیوں کے دوران خوارج کے گروہوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، اسپن وام میں 15 جبکہ ضلع کرم میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

کارروائی کے دوران وطن کے پانچ بہادر سپوتوں نے دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار منظور حسین (عمر 35 سال، ضلع غذر)، سپاہی نعمان الیاس کیانی (عمر 23 سال، ضلع پونچھ)، سپاہی محمد عدیل (عمر 24 سال، ضلع قصور)، سپاہی شاہ جہان (عمر 25 سال، ضلع وہاڑی) اور سپاہی علی اصغر (عمر 25 سال، ضلع پاکپتن) شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،

جبکہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعز

م ہے۔

Leave a Reply