سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے والد کے انتقال کے وقت اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات دیر تک مہمان نوازی میں مصروف رہیں اور بار بار تعزیت کے لیے آئے مہمانوں سے پوچھتی رہیں کہ کیا انہوں نے کھانا کھایا یا نہیں۔
نادیہ افگن نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کرتے ہوئے جنازے پر مہمانوں کو کھانا کھلانے کے رواج پر تنقید کی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ ان کے والد کے انتقال کے وقت سب سے زیادہ پریشان کن پہلو یہ تھا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور پوچھا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانا کہاں سے کروانا ہے۔
نادیہ افگن کے مطابق اس دن وہ رات دیر تک صرف مہمان نوازی میں مصروف رہیں اور بار بار تعزیت کے لیے آنے والے مہمانوں سے یہی پوچھتی رہیں کہ کیا انہوں نے کھانا کھایا یا نہیں اور انہیں کسی چیز کی ضرورت تو نہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ جب ان کا انتقال ہو تو واضح ہدایت کے ساتھ یہ طے کیا جائے کہ ان کے جنازے میں آنے والے کسی شخص کو کھانا نہیں دیا جائے گا۔
نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ اب جس نے آنا ہے آئے اور جس نے نہیں آنا وہ نہ آئے۔
