ڈڈیال پولیس نے چھٹی جماعت کے طالبعلم کے ساتھ جبرا” بدفعلی میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دیگر کی تلاش جاری، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق ڈڈیال پولیس اسٹیشن کے SHO انسپکٹر راشد حبیب نے معہ طاہر محمود تفتیشی آفیسر، نصیب احمد DFC، ملک نوید محمود کے انکر، خادم آباد میں کاروائی کرتے ہوئے کم سن بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث گروہ کے تین ملزمان عمر شہزاد ولد ریاض حسین ساکنہ مل، ڈومیلی کھوکھراں، ضلع جہلم حال موہڑہ ملکاں انکر، سردار حسین ولد عبدالغفار ساکنہ افغانستان، خازان خان ولد عبدالحکیم ساکنہ ذندی پشاور کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملزمان نے چھٹی جماعت کے طالبعلم کو چھترو میں ایک ویران حویلی میں لے جاکر جبرا بدفعلی کی، اور ویڈیو بناتے رہے، متاثرہ بچے کے مطابق ملزمان گزشتہ دو ماہ سے بلیک میل کرکے جنسی تشدد کا بنارہے ہیں۔ متاثرہ بچے کا طبی معائنہ ہوچکا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف جرم آزاد پینل کوڈ کی دفعہ 377 A ضمن 1 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس اہم مقدمہ کی تفتیش ڈی ایس پی ڈڈیال عمل میں لارہے ہیں۔ DSP ڈڈیال سید اشتیاق گیلانی اور SHO راشد حبیب کے مطابق تفتیش حقائق پر عمل میں لائی جارہی ہے۔ متاثرہ بچے اور اس کی فیملی کو بہر صورت ممکنہ قانونی مدد فراہم کرنے کے علاوہ درندہ صفت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تفتیش کو بغیر کسی دباؤ کے حقائق پر مکمل کیا جائے گا۔۔۔۔۔
