کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔
واقعہ کورنگی سیکٹر 32-اے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدودضیا کالونی میں گھرمیں پیش آیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین اور بچے کمرے میں موجود تھے۔
اچانک چھت کا بیم ٹوٹنے سے ملبہ ان پر آ گرا ۔ حادثے میں جاں بحق بچی اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ عائشہ محسن کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ 40 سے 50 گز کے مکان کی چھت کمزور تھی۔
حادثہ مبینہ طور پر چھت پر وزن بڑھنے سے پیش آیا۔ علاقہ پولیس کے مطابق مکان میں کرایہ داررہتے تھے۔
مالک مکان کی تلاش جاری ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
