اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کرکے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا۔ پرتگالی فٹبالر یورپ اور جنوبی ایشیا ہی نہیں بلکہ عرب دنیا میں بھی کافی مقبول ہوچکے ۔
ان کے 950 گول مکمل ہو چکے ، 40 سالہ فٹبالر نے یہ گول عرب لیگ میں اسکور کیا ۔ رونالڈو نے النصر کی طرف سے الحزم کے خلاف گول کیا اور میچ میں النصر نے کامیابی بھی حاصل کی۔
کرسٹیانو رونالڈو پروفیشنل فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ اُن کے بعد لیونل میسی ہیں۔
اس گول کے ساتھ رونالڈو کو لیونل میسی پر 59 گول کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ میسی کے گولز کی مجموعی تعداد 891 ہے۔
واضح رہے کہ دونوں فٹبالر دنیا میں یکساں فین کلب رکھتے ہیں اور دونوں ہی کے مداح انہیں ہر میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
تاہم اب رونالڈو میسی کو کافی پیچھے چھوڑ چکے ہیں شاید ہی میسی گولز کا یہ خلا اپنے کیریئر میں مکمل کر پائیں۔
