
دوسرا دھماکہ ایس پی سمیت تین اہلکاروں کی جان لے گیا ؛
خیبرپخونخوا کے علاقے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ہنگو میں تھانہ بلیامینہ کی حدود میں غلمینہ چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑادیا، دھماکے سے غلمینہ چیک پوسٹ کے قریب کمرہ تباہ ہوگیا، ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی کے پہنچنے کے بعد دوسرا دھماکا، ہوا، دھماکے کے بعد مزید نفری موقع پر پہنچ کر گئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، واقعے کی مزید
تحقیقات جاری ہیں۔