چیک پوسٹ سخی سرور پولیس کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن مؤثر انداز میں جاری ہے۔
دوران چیکنگ ایک ٹرک سے گٹکا، چھالیاں اور دیگر نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کیا گیا جن کی مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ چوبیس لاکھ روپے ہے۔ پولیس نے سامان کو اپنی تحویل میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کی۔ بعد ازاں برآمد شدہ سامان کو حسبِ ضابطہ کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان طارق ولایت نے کہا کہ پولیس اسمگلنگ، منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ غیر قانونی تجارت قومی معیشت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، اس کے تدارک کے لیے مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
