اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ۔ امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف نے کہاکہ پاکستان نیوی بحرِ ہند کے خطے میں امن و استحکام کی ضامن اور قابلِ اعتماد قوت ہے۔
انہوں نے قوم کو یقین دلایاکہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحلوں سے سمندرتک ہمارے غیرمتزلزل حوصلے کی طرح مضبوط ہیں۔
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے آپریشنل اور جنگی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ان کاکہناتھاکہ سمندری مواصلاتی راستوں اورمیری ٹائم سیکیورٹی کا تحفظ محض عسکری ضرورت نہیں بلکہ قومی خودمختاری، معاشی خوشحالی اور استحکام کی اساس ہے۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ ہم اپنی خودمختاری اور سر کریک سے جیوانی تک اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
پاک میرینز میں 3 جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹ باضابطہ طور پرشامل
پاک نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر پاک میرینز میں 3 جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹ کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا۔
جو پاک بحریہ کی آپریشنل استعداد میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نئے شامل کیے گئے ہوورکرافٹ بیک وقت مختلف النوع ماحول میں مؤثر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جن میں کم گہرے پانی والے، ریتیلے اور دلدلی ساحلی علاقے شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارم اُن مقامات پر بھی مؤثر ہیں جہاں روایتی کشتیوں کی آپریشنل استعداد محدود ہوتی ہے۔
زمین اور سمندر پر بیک وقت کارروائی کی یہ منفرد صلاحیت پاک میرینز کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں نمایاں برتری فراہم کرتی ہے۔
پاک بحریہ کی مجموعی دفاعی قوت کو مزیدمستحکم بناتی ہے، تاکہ دشمن کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن ردِعمل یقینی بنایا جا سکے۔
سربراہ پاک بحریہ نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کی جدید خطوط پر استوار ہونے کی کاوشوں اور ملکی سمندری سرحدوں، بالخصوص کریکس کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی مظہر ہے۔
