کمسن رکشہ ڈرائیور کا قاتل گرفتار

گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں کمسن رکشہ ڈرائیور کو قتل کرکے نعش نہر میں بہا دی گئی ماں باپ پولیس اسٹیشن کے چکر لگا کر تھک گئے، سوشل میڈیا پر نعش کی تصویر دیکھ کر گھر والوں کو پتہ چلا، سواری نے حافظ آباد جانے کے لئے رکشہ بک کروایا تھا راستے میں رکشہ ڈرائیور کو مار کر نہر میں پھینک دیا چھ روز قبل اغوا ہونے والے 18 سالہ عبداللہ کی گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا، اہل خانہ نے چند روز قبل لوئر نہر سے ملنے والی نعش کی شناخت عبداللہ کے نام سے کرلی، عبداللہ کو رکشہ سمیت اغوا کیا گیا تھا پانچ بہن بھائیوں کا واحد کفیل تھا، قاتل گرفتار، قاتل اگلے ہی دن رکشہ بیچنے شوروم پر چلا گیا جہاں شوروم والوں نے اصل مالک کو کال کی تو بھانڈا پھوٹ گیا اور یہ گرفتار ہوگیا اسکا نام امانت ہے اور یہ بجلی محلہ حافظ آباد کا رہائشی ہے۔

Leave a Reply