سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے ہوگیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت  5300 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے ہوگئی، جبکہ دس گرام سونا 4544 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 53 ڈالرز اضافے سے 4018 فی اونس ہوگئی، اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 158 روپے اضافے سے 5192 روپے ہوگئی۔

Leave a Reply