شوہر نے اپنی ہی بیوی کی جان لے لی، جان لینے کے بعد بیوی کی (ل ا ش) کو روڈ پر پھینک دیا!
لاہور15پرکال موصول ہوتی ہے کہ راوی روڈ پر ایک بوری بند (ل ا ش) پڑی ہے، پولیس موقع پر پہنچتی ہے اور (ل ا ش) کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا جاتا ہے، فرانزک کرانے پر پتہ چلتا ہے کہ خاتون کا نام رخسانہ ہے اور یہ سبزی منڈی کی بیک سائیڈ کی رہائشی ہے، پولیس جب اسکے گھر پہنچتی ہے تو گھر تالہ لگا ہوتا اور محلے داروں سے تحقیقات کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ رخسانہ گھروں میں کام کرتی ہے اور اسکا شوہر اس پر شک کرتا ہے ، دونوں میں اکثر لڑائی رہتی تھی مگر کچھ دنوں سے وہ غائب ہے، پولیس جب رخسانہ کے شوہر ،سرو ر کے نمبر پر کال کرتی ہے تو وہ بھی بند ملتا ہے، پولیس کا شک یقین میں بدلتا ہے، سرور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جاتے ہیں اور آخر کار سرور کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، سرور دورانِ تحقیقات یہ انکشاف کرتا ہے کہ اس نے ہی اپنی بیوی کی گلہ دبا کر جان لی ہے۔ وہ اپنی بیوی پر شک کرتا تھا کہ وہ ٹھیک نہیں جس کی بنا پر اس نے یہ قدم اُٹھایا تھا.
اندھا قتل ٹریس کرلیا گیا ۔۔۔بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار