سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معمہ حل
کمسن بچی فاطفہ گل پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر عوامی غم و غصہ کے بعد پشاور پولیس نے فوری ایکشن لیا۔
ایس ایچ او تھانہ شاہ پور عمران خان نے جدید تفتیش کے ذریعے خاتون (ص) زوجہ عدنان کو ٹریس کیا جو ویڈیو میں بچی کی سگی والدہ نکلی۔
خاتون نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور عوام سے معافی مانگی۔
