سوئی ڈیرہ بگٹی روڈ پر حادثہ 3 خواتین جاں بحق ۔ متعدد زخمی

آج ڈیرہ بگٹی میں سوئی ڈیرہ بگٹی روڈ پر کاشتکار پیشہ خواتین اور بچوں کے ٹریکٹر ٹرالی کو پیش آنے والا حادثہ انتہائی المناک تھا
ذرائع کے مطابق پاہی بگٹی قبیلے سے تعلق غریب بزگروں کا ٹریکٹر ٹرالی الٹتے ہی قریبی ایف سی چیک پوسٹ پر تعینات ایف سی کے جوانوں نے فوری پر جاں بحق تین بچیوں کے میتوں اور ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے پھنسے زخمی خواتین اور بچوں کو ریسکیو کرنا شروع کیا جبکہ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد زوہیب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد حسنین ابڑو اور ایریا انچارج لیویز فورس اے ڈی بگٹی نے لیویز جوانوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ایف سی جوانوں کے ریسکیو کا کام مکمل کیا
بزریعہ پوسٹ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ،ایم این اے وڈیرہ میاں خان بگٹی ڈسٹرکٹ چئیرمن وڈیرہ غلام نبی خان بگٹی ٹاؤن چئیرمن سوئی عزت اللہ امان بگٹی ٹاؤن چئیرمن ڈیرہ بگٹی نوابزادہ میر چاکر خان ،ضلعی انتظامیہ ،سمیت تمام صاحب ثروت افراد سے مزدور پیشہ اور مصیبت زدہ خاندان کے مالی مدد کی گزارش ھے

Leave a Reply