پولیس فورس کے مسائل اولین ترجیح — ڈی پی او لکی مروت نذیر خان

ڈی پی او لکی مروت نذیر خان (PSP) نے اپنے دفتر میں بٹینی سب ڈویژن میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اہلکاروں نے اپنے ذاتی اور محکمانہ مسائل پیش کیے، جنہیں ڈی پی او لکی مروت نے نہایت غور سے سنا اور قابلِ عمل و جائز مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او نذیر خان نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اور عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ اہلکار اپنی ذمہ داریاں مزید دیانتداری، لگن اور جانفشانی سے انجام دے سکیں۔

Leave a Reply