کچہ کریمینلز کے خلاف آپریشن 5 مغوی بازیاب

راجن پور: کچہ سرکل بنگلہ اچھا میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے ایک ہی خاندان کے 5 مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔ ڈاکو مغویوں کو اغوا کرکے دوسری جگہ منتقل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے مقابلہ کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو گنے کی فصل کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، تاہم ان کے 7 سہولت کار گرفتار کرلیے گئے۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی پر شاباش دی۔ ترجمان پولیس راجن پور۔

Leave a Reply