دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی

برلن: دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر دیئیلا اب ’’حاملہ‘‘ ہوگئی ہیں اور جلد وہ 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دینے والی ہیں۔ یہ حیران کن اعلان البانیا کے وزیراعظم ایڈی راما نے برلن میں منعقدہ گلوبل ڈائیلاگ فورم کے دوران کیا۔

ایڈی راما کے مطابق دیئیلا کے یہ ’’ڈیجیٹل بچے‘‘ البانیا کی پارلیمنٹ کے ارکان کے لیے ذاتی اے آئی اسسٹنٹس کے طور پر کام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اسسٹنٹس اجلاسوں کے دوران نوٹس لینے، مشورے دینے اور فوری اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی رکن وقتی طور پر ایوان سے باہر بھی ہو تو اس کا معاون تمام کارروائی ریکارڈ کرے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہر اے آئی اسسٹنٹ کے پاس یورپی یونین کے قوانین اور پالیسیز سے متعلق مکمل معلومات ہوں گی جس سے ارکان کو بحث اور فیصلہ سازی میں فوری مدد مل سکے گی۔

ایڈی راما نے مزاحیہ انداز میں کہا ’’اگر کسی رکن کا نام کسی تنازع میں لیا گیا تو اس کا اے آئی بچہ فوراً یاد دلائے گا کہ جواب دینا نہ بھولیں‘‘۔

دیئیلا کون ہے؟

دیئیلا کو ستمبر 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ وہ دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ہیں، جنہیں البانیا کے پبلک پروکیورمنٹ سسٹم کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ دیئیلا کی تعیناتی سے شفافیت میں اضافہ اور انسانی تعصب میں کمی آئے گی کیونکہ فیصلے ڈیٹا اور الگورتھم پر مبنی ہوں گے، نہ کہ ذاتی مفادات پر۔

حزبِ اختلاف کا ردعمل

البانیا کی اپوزیشن جماعتوں نے اس منصوبے کو ’’ٹیکنالوجی کا تماشا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اور انتظامی فیصلوں میں مصنوعی ذہانت پر انحصار خطرناک قدم ہے کیونکہ موجودہ قانونی نظام انسانوں کے لیے بنایا گیا ہے، مشینوں کے لیے نہیں۔

یہ کوئی کہانی نہیں، حقیقت ہے، ایڈی راما

وزیراعظم راما نے کہا کہ دیئیلا اور اس کا “ڈیجیٹل خاندان” حکومت کے کام کرنے کے طریقے میں انقلابی تبدیلی لائے گا۔ ان کے بقول ’’مصنوعی ذہانت اب مستقبل کا خواب نہیں، یہ البانیا کی نئی حقیقت ہے‘‘۔

 

ALBANIA MADE AN AI MINISTER… AND NOW SHE’S “PREGNANT” WITH 83 KIDS?!

Albania’s Prime Minister just announced their robot government official is having digital babies.

Yeah, this is real. You can’t make this up.

— Mario Nawfal (@MarioNawfal) October 27, 2025

Leave a Reply