لاہور: شاہدرہ میں ایک ہی شخص کے ساتھ چار مرتبہ 17 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرنے والا پولیس افسر ہی نکلا۔
انوسٹی گیشن پولیس نے وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر عمار کو گرفتار کر لیا، ملزم سب انسپکٹر عمار اس وقت نیو انارکلی تھانے میں تعینات تھا۔
پولیس کے مطابق وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج چند روز قبل منظرِ عام پر آنے کے بعد تفتیش میں اس کی شناخت ہوئی۔ گرفتار سب انسپکٹر کو مزید تفتیش کے لیے سی سی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مدعی عمران حیدر کے مطابق ان کے ساتھ لاکھوں روپے کی یہ چوتھی واردات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اطلاع دی کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
