پریس ریلیز ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان
28-10-2025
وہاڑی
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کریں
ریجنل ڈائریکٹر ملتان بشارت نبی کے احکامات پر رشوت خور مافیا کے خلاف زبردست کاروائیاں جاری
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی کے سرکل آفیسر منصور منیر خان نے مجسٹریٹ دفعہ 30 وہاڑی کی سربراہی میں رشوت خور مافیا کے خلاف بڑی کارروائی۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی آفس کے محافظ خانے میں تین سرکاری ملازمین انچارج محافظ خانہ حسنین رضا، عبدالحق، خرم جاوید کو /30000 روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران ٹیم نے موقع پر موجود رقم برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اینٹی کرپشن ٹیم میں محرر ابوبکر علوی سمیت دیگر افسران نے حصہ لیا
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان بشارت نبی نے کہا کہ رشوت خور عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، کرپشن میں ملوث کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا یہ کارروائی اینٹی کرپشن وہاڑی کی جانب سے شفاف طرزِ حکمرانی اور میرٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دی ہے۔
