مظفرگڑھ، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کا انخلا ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، پاکستان کے شہری غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی پولیس کو فوری اطلاع دیں، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ
تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت مظفرگڑھ میں بھی افغان شہریوں کا انخلا جاری ہے جہاں ان کی نشاندہی اور ان کی ہولڈنگ سنٹر منتقلی کر کے افغانستان روانہ کیا جا رہا ہے اس سارے پراسس میں افغان شہریوں کو باعزت طریقے اور تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے ضلع بھر میں پولیس افسران کی طرف سے اعلانات کیئے جا رہے ہیں کہ پاکستانی شہری افغانستان کے غیر قانونی مقیم شہریوں کی بروقت پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ان کو باعزت طریقے سے ان کے اپنے ملک روانہ کیا جا سکے، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی افغان شہریوں یا دیگر غیر قانونی تارکینِ وطن کو پناہ یا سہولت دینا، گھر، دکان، یا گاڑی کرائے پر دینا یا ملازمت پر رکھنا قانوناً جرم ہے اور دہشت گردی ایکٹ اور فارنرز ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جو لیگل افغان موجود ہیں وہ خود کو رجسٹرڈ کرا کر ہی رہائش قائم رکھ سکتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان شہریوں کے انخلا کو ہر صورت مکمل کیا جائیگا اس حوالے سے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،
