ڈی۔آئی۔جی سے بدتمیزی کرنیوالے سب انسپکٹر کو CCD نے گرفتار کر لیا

سی سی ڈی نے چوہنگ ٹریننگ سینٹر لاہور سے پولیس کے سب انسپکٹر عدنان ورک کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر عدنان ورک نے ڈی آئی جی محبوب اسلم کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں غیراخلاقی زبان استعمال کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق کمانڈنٹ چوہنگ ٹریننگ سینٹر نے عدنان ورک کو اپنے دفتر بلا کر وارننگ دی، تاہم ڈی آئی جی کے دفتر سے باہر نکلنے کے بعد عدنان ورک نے دوبارہ گالم گلوچ شروع کر دی، جس پر سی سی ڈی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان ورک ماضی میں ایس ایچ او کے طور پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی متوقع ہے۔

Leave a Reply