صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا

صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر 2025ء بروز بدھ سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

 اجلاس آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54(1) کے تحت صدرِ مملکت کو حاصل اختیارات کے استعمال سے طلب کیا گیا ہے۔

ایوانِ صدر کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس باضابطہ طور پر طلب کر لیا ہے، جو کہ موجودہ قومی اسمبلی کا 21 واں اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں قانون سازی، قومی امور پر بحث اور مختلف پارلیمانی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

صدر مملکت نے یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے، جس کے تحت صدر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے مجاز ہیں۔

Leave a Reply