گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کرانے میں کوئی حرج نہیں اس سے مسائل کے حل کی جانب راستہ نکلے گا اور کے پی کے میں کابینہ کے بننے میں آسانیاں پیدا ہوں گی ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ بات معلوم نہیں ہو سکی کہ علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے کیوں نکالا گیا جبکہ سہیل افریدی کے حلف برداری کی تقریب کے دن پی ٹی ائی کے کارکنوں نے یوم نجات منایا یہ تمام چیزیں صیغہ راز میں ہیں لہذا سیاسی بحران کے حل کی جانب جانے کے لیے ضروری ہے کہ سہیل آفریدی کی ملاقات عمران خان سے کرا دی جائے۔۔۔
