بدنام زمانہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ آصف لغاری کا انجام کیا ہوگا۔۔۔ ؟


  • ملتان (کرائم رپورٹر ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ملتان نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے دبئی میں موجود متنازعہ ٹک ٹاکر أصف لغاری کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا۔ گرفتار ملزم کو ایجنسی کے ملتان سیل میں بند کر دیا گیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق، آصف لغاری گزشتہ دو سال سے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کو مطلوب تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتا تھا، جس سے معاشرتی اقدار مجروح ہو رہی تھیں۔
    تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے فحش مواد پھیلا کر نہ صرف ملکی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا تھا بلکہ بیرونِ ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث بھی بن رہا تھا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ملتان نے بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کر کے ملزم کی گرفتاری ممکن بنائی۔ گرفتاری کے بعد أصف لغاری کو پاکستان لا کر مزید تفتیش کے لیے ایجنسی کے اسپیشل انویسٹیگیشن سیل میں منتقل کیا گیا ہے۔
    ایف آئی اے حکام کے مطابق، ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ہی مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔۔دوسری طرف عوامی اور سماجی حلقوں نے اس بد نام زمانہ ادمی کے خلاف تعدیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پر سوشل میڈیا پر بیٹھ کر لوطیت کو فروخت دینے اور معصوم بچوں پر زبر زنا کرنے کے سینکڑوں الزامات ہیں۔ شریف لوگوں اور امن پسند شہریوں نے ایف ائی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کو سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے تاکہ اس کے نیفے میں بروقت پستول چلایا جا سکے۔۔۔۔

کئی دنوں سے ایف ائی اے کی زیر حراست میں موجود بدنام زمانہ اور معصوم بچوں کو غلط راستے پر لگانے والے شخص کے متعلق عوام منتظر ہے۔۔۔۔

Leave a Reply