سیر کے لیے کراچی جانے والا نوجوان پولیس تشدد سے جاں بحق

بہاولپور کی تحصیل احمدپور شرقیہ سے کراچی گھومنے آنے والا نوجوان عرفان بلوچ ٹک ٹاک بناتے ہوئے پولیس گردی کا نشانہ بن گیا بدھ کی صبح اسے دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے سہراب گوٹھ سے گرفتار کر کے صدر تھانے لے جاکر بیہمانہ تشد کا نشانہ بنایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاکر جان کی بازی ہار گیا
ہم اس دل سوز واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ اور متعلقہ ادارے ، آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کے خلاف کاروائی کر کے محمد عرفان بلوچ کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے دریں اثناء معلوم ہوا ہے اور کہ مرحوم محمد عرفان بلوچ کا پوسٹ مارٹم کیا جا رھا ھے بعد ازاں مرحوم کی نعش موضع بختیاری تحصیل احمدپور شرقیہ لائ جاے گئ اور نماز جنازہ کا اعلان کیا جاے گا
واضح ھو کہ شہید محمد عرفان خان فرید بلوچ مسلم لیگ ن ضلع بھاولپور کے سینیئر نائب صدر سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید ایڈووکیٹ کے سیکرٹری محمد فہیم خان بلوچ کا چھوٹا بھائی ھے
مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے عہدیداران اور کارکنان محمد فہیم خان بلوچ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ آللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Leave a Reply