اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ریڈمی نے طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرا کا حامل بجٹ فون متعارف کرادیا، جسے فیچرز کے حوالے سے انتہائی شاندار قرار دیا جا رہا ہے۔
کمپنی نے ’ریڈمی: کے 90 پرو میکس‘ کو 9-6 انچ کی بڑی اسکرین اور 7 ہزار 560 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
فون کے 12 اور 16 جی بی ریم اور 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈلز میں متعارف کرایا گیا ہے۔
’ریڈمی: کے 90 پرو میکس‘ کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرا دیا گیا ہے، ساتھ ہی کیمرا کی ٹیکنالوجی اور فیچرز کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر تینوں کیمرے 50 میگا پکسل کے دیے ہیں جب کہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔
کمپنی نے فون کی آڈیو ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کرکے بہترین اسپیکر اور الگ سے بوفرز بھی دیے ہیں اور اضافی بوفرز کو کیمرا کے ساتھ لگایا گیا ہے۔
’ریڈمی: کے 90 پرو میکس‘ کی اسکرین ٹیکنالوجی کو بھی بہتر کردیا گیا ہے اور اس میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کے حامل فنگر پرنٹ سینسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اینڈرائڈ 16 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرائے گئے فون کی چپ ٹیکنالوجی کو بھی جدید کردیا گیا ہے۔
کمپنی نے فوری طور پر فون کو صرف چین میں پیش کیا ہے اور اس کی قیمت ماڈلز کے حساب سے مختلف رکھی گئی ہیں۔
’ریڈمی: کے 90 پرو میکس‘ کے سب سے سستے ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار جب کہ زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ کمپنی جلد ہی فون کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کرے گی اور پاکستان میں اسے پیش کیے جاتے وقت اس کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔
