قاتل ڈور میں ایک اور گھر اجاڑ دیا ••••

لاھور: ( ) قاتل ڈور نے پھر جان لے لی! 

پنجاب حکومت کو بسنت بحالی کی تجاویز مل چکی ہیں، مگر شہر میں پتنگ بازی پہلے ہی جان لیوا کھیل بن چکا ہے! مزنگ میں 21 سالہ نوجوان نعمان یوسف کی گردن ڈور پھرنے سے کٹ گئی
نعمان کام سے گھر واپس جا رہا تھا کہ نواں کوٹ کے علاقے میں قاتل ڈور نے زندگی چھین لی۔

ہسپتال منتقل کیا گیا مگر راستے میں دم توڑ گیا۔
مرحوم میڈیکل ریپ اور گھر کا اکلوتا کمانے والا بیٹا تھا — ایک بھائی اور دو بہنیں یتیم چھوڑ گیا۔ پولیس کے کریک ڈاؤن بے اثر، پتنگ باز سرگرم، اور حکومت بسنت کی تیاریوں میں مصروف!

ایک اور گھر اُجڑ گیا، ایک اور ماں کا سہارا چھن گیا۔

Leave a Reply