صارفین کیلئے اچھی خبر، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی میں بجلی37 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروائی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبرکی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، نیپراکی جانب سےدرخواست پر29 اکتوبرکوسماعت کی جائے گی۔

اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کےلیےاگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے۔

واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی تھی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا، حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی، سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

Leave a Reply