اسلام آباد: گرین بیلٹ پر چڑھنے والی یونیورسٹی کی بس میں متعدد گاڑیاں جاگھسیں

اسلام آباد میں حادثے کا شکار ہونے والی یونیورسٹی کی بس سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی شاہراہ فیصل پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔

اچانک پیش آنے والے حادثے کے باعث عقب سے آنے والی تقریباً 5 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں، فوری طور پر بس کو حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Leave a Reply