رشوت خور رنگ ہاتھوں گرفتار ۔۔۔

لالچ کی وجہ سے محکمہ انہار کا ضلعدار انٹی کرپشن کے شکنجہ میں پھنس گیامحمد افضل کنگرہ کو رات کی تاریکی میں بھی رشوت لینی مہنگی پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق محمد اکرام ولد دوست محمد سکنہ للیانی تحصیل کوٹمومن ضلع سرگودھا نے درخواست گزاری کہ منظور شدہ وارہ بندی پر عمل درآمد کروانے کے لیے محمد افصل کنگرہ ضلعدار محکمہ انہار20ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے۔جبکہ اسی کام کے لیے وہ پہلے بھی20ہزار روپے وصول کر چکا ہے۔ جس پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کہا کہ آپ رشوت نہ دیں بلکہ ملزم کو رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے آصف اقبال، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیا۔ جس پرمحمد آصف اقبال، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے نے اپنی ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ سام اللہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈ کرکے ملزم محمد افصل کنگرہ، ضلعدار محکمہ انہار کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے20ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم کے خلاف رشوت لینے کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

Leave a Reply