اسلام آباد کےشاپنگ مال میں دو ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ کیا، پولیس نے متاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے سنٹورنس شاپنگ مال میں لڑکی کے مبینہ گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا، تھانہ مارگلہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمے میں ملزمان فیصل جلال اور سید حفیظ اللہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کی ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا،انکار کرنے پر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان سے بچانے کے لیے خود کو کمرے میں بند کرلیا مگر ملزمان کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مسلسل تشدد کرتے رہے۔
متاثرہ لڑکی نے کہا کہ ملزمان نے ریپ اور تشدد کر کے سخت زیادتی کی ہے، ملزمان قانونی کارروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔