حافظ آباد پولیس کی کامیاب کارروائی — تھانہ وِنیکی تارڑ کے علاقہ امراؤ خورد سے اغوا شدہ تین کم عمر لڑکیاں صوبہ سندھ سے بحفاظت بازیاب
حافظ آباد: تھانہ وِنیکی تارڑ کے علاقہ امراؤ خورد سے تین کم عمر لڑکیاں لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی پی او حافظ آباد کے حکم پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا اور بچیوں کی بازیابی کے لیے ایس ایچ او وِنیکی تارڑ انسپکٹر حفیظ انجم کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس ایچ او وِنیکی تارڑ نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی، خفیہ اطلاعات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سندھ سے تینوں مغوی لڑکیوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر نے کہا کہ حافظ آباد پولیس خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس ہے اور قانون شکن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ کامیابی حافظ آباد پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور جدید طریقۂ کار کے عزم کی واضح مثال ہے۔
ترجمان پولیس حافظ آباد
