بلوچستان () بلوچستان کے ضلع تربت میں غیر قانونی طور پر سرحد کراس کرنے والے 29 افراد کو مقامی پولیس اور ایف آئی اے کے مشترکہ آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک مشکوک لینڈ کروزر کو روکا گیا جس میں 29 افراد جن میں 12 مرد 13 بچے اور چار خواتین شامل تھیں جن کو بذریعہ ایران یورپ بھیجا جانا تھا کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیچ محسن زوہیب نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
غیر قانونی طور پر سرحد کراس کرنے والے 29 افراد گرفتار