چلغوزے کی پیداوار میں اضافہ ۔۔۔

خوست میں چلغوزہ تاجروں کی انجمن کے ذمہ داروں نے بتایا ہے کہ اس سال اس صوبے میں چلغوزے کی پیداوار تین گنا بڑھ گئی ہے، تاہم تاجروں نے ان کی حفاظت اور بیرون ملک برآمد کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چلغوزہ تاجروں کی انجمن کے سربراہ شہزاد زدران نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ سال اس قیمتی خشک میوہ کی پیداوار تقریباً 5 ہزار ٹن تھی، لیکن اس سال کل پیداوار تقریباً 20 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تین گنا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

Leave a Reply