کراچی() یہ واقعہ کراچی اورنگی ٹاؤن سیکٹر نمبر 14 جی شاہ فیصل چوک گلی نمبر دو مکان نمبر 39 میں پیش آیا جہاں پر گھر کے تمام افراد گھر میں موجود تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھانے کی کوشش کی لیکن جب ریسکیو کی مدد سے آگ بجھی تو دو خواتین 50 سالہ کلیم النسا اور 25 سالہ عتیقہ آگ سے بری طرح جھلس چکی تھی جن کو مقامی ہسپتال میں امداد کے لیے بھیجا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور جانبحق ہو گئی۔۔۔
گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔۔ دو خواتین جاںبحق