نیہا قتل کیس قاتل سگا باپ نکلا، اعتراف جرم کر لیا
ریلوے کوارٹر میں پیش آنے والے 18 سالہ لڑکی نیہا کے قتل کیس میں حیران کن پیشرفت سامنے آ گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد مبین سانبری کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے
نیہا کی والدہ آشی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر نے اپنی بیٹی نیہا کو تکیہ دے کر مارا
پولیس کے مطابق، ابتدائی تفتیش میں شواہد اور والدہ کے بیان کی روشنی میں مبین پر شک گہرا ہوا، جس کے بعد اس سے تفتیش کی گئی اور اس نے بالآخر قتل کا اعتراف کر لیا
قتل کی وجوہات سے متعلق تفتیش جاری ہے اور پولیس عنقریب پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات منظرِ عام لائے گی۔۔
